دہلی وقف بورڈ کے سربراہ امانت اللہ خان نے دعوی کیا ہے کہ قومی راجدھانی میں وقف کی جائیدادوں پر سب سے زیادہ ناجائز قبضے دہلی ڈیولپمنٹ اتھارٹی (ڈی ڈی اے) کے ہیں۔
وقف بورڈ کے سربراہ نے ایک انگریزی اخبار سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہلی میں ہماری قریب 2 ہزار جائیدادیں ہیں ان میں 70
فیصد ہماری تحویل میں ہیں مگر 30 فیصد پر سرکاری ایجنسیوں خصوصاًً ڈی ڈی اے نے ناجائز طور سے قبضہ کررکھا ہے۔
بورڈ نے یہ دعوی بھی کیا ہے کہ اس نے اپنی آمدنی میں اضافہ کیا ہے اسے پہلے مختلف جائدادوں سے محض سات لاکھ روپے ماہانہ آمدنی ہوتی تھی مگر پچھلے ایک ماہ میں اسے 50 لاکھ سے زیادہ آمدنی ہوئی ہے۔